Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: لاہور میں میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

Now Reading:

پی ایس ایل 7: لاہور میں میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے میچوں کے سیکیورٹی پلان کو منگل کو سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء انصر مجید نیازی، رائے تیمور بھٹی اور سینئر سول و پولیس افسران نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران راجہ بشارت نے کہا کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو شہر میں مہمانوں کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیرقانون  نے کا کہنا تھا کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے 4 اور 6 فروری کو ہونے والے میچوں سے قبل ایک حتمی ریہرسل کی جائے گی جس کے بعد شہر میں 7 فروری سے سیکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب میں ڈھائی کروڑ روپے کا خرچہ آیا

Advertisement

راجہ بشارت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پی ایس ایل میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف اور پارکنگ ایریاز میں سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال ہوں۔

یاد رہے کہ لاہور 10 فروری سے شروع ہونے والے پلے آف سمیت پی ایس ایل کے 19 میچز کی میزبانی کرے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کو خصوصی اختیارات دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر قانون بشارت نے ہدایت کی کہ تمام پرائس مجسٹریٹس حکومتی قیمتوں کی فہرستوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔

واضح رہے کہ لاہور میں ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے شروع ہوگا، جس کے لیے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس اور اس کے اطراف میں تیاریاں شروع کردی گئیں، جہاں صفائی ستھرائی اور تزین و آرائش کا کام جا ری ہے۔

اسٹیڈیم کے اطراف میں اضافی لائٹس، گاڑیوں کی پارکنگ کی نشاندہی اور سڑکوں پر پینٹ کیا جارہا ہے جبکہ ٹریفک لائنز بھی لگا دی گئیں اور فٹ پاتھس بھی رنگ دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر