Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کی شان بڑھانے کے لئے مزید 6 برطانوی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

Now Reading:

پی ایس ایل کی شان بڑھانے کے لئے مزید 6 برطانوی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے مزید 6 انگلش کھلاڑی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرچکے ہیں، جو پی ایس ایل کی شان میں اضافہ کریں گے۔

انگلش کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹٰی سیریز کے اختتام پر پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے کراچی پہنچے ہیں۔

کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں ہیری بروک، فلپ سالٹ، ثاقب محمود، کرس جارڈن، جیسن رائے اور جیمز وینس شامل ہیں۔

انگش کھلاڑیوں میں شامل پانچ کرکٹر اپنے تین روزہ قرنطینہ کو مکمل کرنے کے بعد اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے ، جنکہ جیمزونس قرنطینہ نہیں کریں گے۔

جیمز ونس کے قرنطینہ نہ کرنے کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان نے پاکستانی میڈیا کو بتایا کہ ان کا کراچی پہنچنے پر ائیرپورٹ پر اینٹی جین ٹیسٹ ہوا تھا۔

Advertisement

اعظم خان نے کہا کہ جیمز وینس کی اینٹی جین ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد انہیں ٹیم اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اور وہ آج شام کو معین خان اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

انگلینڈ کے جیسن رائے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں ، مگر وہ تین روزہ قرنطینہ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

کراچی پہنچنے والے انگلش کھلاڑیوں میں کرس جارڈن کراچی کنگز کا حصہ ہیں ، ہیری بروک اور فلپ سالٹ کا تعلق لاہور قلندر سے ہے ، جبکہ پشاور زلمی کو ثاقب محمود جوائن کریں گے۔

اس سیزن کی اب تک کی بدقسمت کراچی کنگز کی قسمت بدلنے کے لئے کرس جارڈن تین دن بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر