رینجرز
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 3 کارندے عطاء اللہ، عرفان اور فیاض کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 11 عدد پسٹلز، 22 عدد میگزین اور 1 عدد ویپن پنچ ٹول برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے لوگوں کو اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان خیبر پختونخواہ سے غیر قانونی طریقے سے اسلحہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مسافر بسوں کے ذریعے اسمگل کرتے تھے، اس سے پہلے بھی ملزمان کی اسلحہ کھیپ پشاور موٹر وے اِنٹر چینج کے قریب پکڑی جا چکی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اورمتعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ اور ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
