
سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بغیر کسی کا نام لیے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کو دوران ڈیوٹی بیچنے والے نیت پہ بھاشن دیں گے تو اللہ ہی حافظ ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ’جسٹ سیئنگ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Pakistan ko on duty beachne wala fixer jub niyat pe bhashan dega phir to Allah he Hafiz hai .#justsying
Advertisement— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 2, 2022
سرفراز احمد کی اس ٹوئیٹ پر فوراً ہی ان کے مداحوں اور ناقدین کے رد عمل آنا شروع ہوگئے۔
یوں تو سرفراز احمد کی جانب سے ٹوئیٹ میں کسی کا نام نہیں لیا گیا لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ رد عمل سابق کپتان سلمان بٹ کو دیا گیا ہے۔
سابق کپتان راشد لطیف بھی سرفراز احمد کی حمایت کرنے میدان میں آگئے اور لکھا کہ ’قومی ہیرو اور فخر‘۔
https://twitter.com/iRashidLatif68/status/1488851788925386752
فاطمہ محسن نامی ایک ٹوئیٹر صارف نے سلمان بٹ کی ویڈیو ٹوئیٹ کی جس میں وہ سرفراز احمد کی پرفارمنس پر تجزیہ کررہے ہیں۔
— Fatima (@MahamOfficial_2) February 2, 2022
قاسم نقوی نامی صارف نے لکھا کہ ’مٹی ڈالیں سیفی بھائی، آپ چیمپئن ہیں، ناقدین کو نظر انداز کرکے کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں‘۔
Matti dalain saifi Bhai, you are a champion, ignore karain haters ko or cricket pe focus krain.
— Qasim Naqvi (@SQRNaqvi) February 2, 2022
ازما نامی ایک ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ’آپ غصہ نہ کریں کپتان، بس پرفارمنس پہ توجہ دیں ، ہم آپ کے ساتھ ہیں‘۔
AdvertisementAp gussa na karo kaptaan bas performance pe focus karo, we are with you
— Izma. (@IzmaSiddiqi) February 2, 2022
عبدالواسع نامی صارف نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد ٹیم کے ہمراہ ٹرافی تھامے تصویر لگاکر کیپشن لکھا کہ ’سیفی بھائی آپ ہمارا فخر ہیں‘۔
https://twitter.com/andy_abdulwasay/status/1488850902555504643
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News