
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) حافظ سعد حسین رضوی کا نکاح آبائی گاؤں نکہ کلاں ضلع اٹک میں ہو گا ، نکاح کی تقریب سادگی سے ہوگی۔
تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سر پرست اعلیٰ قاضی محمود اعوان نکاح خواہ ہونگے ، نکاح کا خطبہ حافظ انس حسین رضوی دیں گے۔
انس حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کے چھوٹے بھائی ہیں ، امیر ٹی ایل پی مذہبی خاندان اور ماموں کی صاحبزادی سے مقدس رشتے کے ساتھ جڑنے جارہے ہیں۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے قائدین و رہنماؤں اور کارکنان نے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا ہے ، سنت رسول ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے ولیمہ کی تقریب چھ فروری کو لاہور میں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News