
پی ایس ایل
پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبداللہ شفیق اور فخرزمان کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقرررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔
Another entertaining game tonight! This one goes in Lahore’s favour. #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/LOprLTlHEr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل 7 میں اپنا پہلا میچ کھلینے والی اوپننگ جوڑی حضرت اللہ زازائی اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا جو اچھا نہ رہا اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں زازائی کو کھاتہ کھولے بغیر ہی بولڈ کردیا۔
🔊 *Sound ON* 🔊
🦅 strikes!#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/XqBW747476— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
جس کے بعد حسین طلعت بیٹنگ کے لیے آئے اور انتہائی سست روی سے بلے بازی کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی وکٹ گنوادی اور شعیب ملک بھی صرف 7 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔
البتہ کامران اکمل نے 24 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، شیرفن ردرفورڈ 11 گیندوں پر 21 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ اور بین کٹنگ صرف 10 رنز ہی بناسکے۔
Haider Ali, WOW 🔥
(via @thePSLt20) | #PZvLQ | #PSL2022 pic.twitter.com/t6vMui0ImH
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 2, 2022
حیدر علی نے آخر تک بھرپور کوشش کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے اور 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی کر رخصت ہوئے جس میں 3 چھکے اور 3 ہی چوکے شامل تھے۔
Haider Ali’s innings is cut short. @lahoreqalandars needed this! #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/BNWlmytTCs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، 2 وکٹیں شاہین آفریدی کے حصے میں آئیں جب کہ 2 ہی وکٹیں ڈیوڈ ویزے نے حاصل کیں، حالانکہ وہ آخر اوور میں پی ایس ایل میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن بلے باز کی جانب سے امپائر ری ویو لینے پر وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔
CATCH OF THE DAY! @iShaheenAfridi you beauty ❤️ #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/OY9O0fCqwn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Classy as always, @imabd28 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/IYOlvxlfl6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
لاہور قلندرز کی جانب سے ان فارم فخرزمان اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 61 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو 94 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
Advertisement🚫 *Danger Zone* 🚫@rashidkhan_19 hits it outta the park! #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/M7EUSRHf5n
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
عبداللہ شفیق 31 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے جب کہ فخرزمان نے اپنی ایک اور نصف سنچری مکمل کی اور وہ 38 گیندوں پر 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
It’s Rashid-Khan-6-o-Clock! #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/e5eRAYwYfq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کامران غلام نے 23 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن پہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1488906380987838465
راشد خان نے 8 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے البتہ وہ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد حفیظ نے بھی 19 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جب کہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Fakhar Zaman is in the mood again💥
(via @thePSLt20) | #PZvLQ | #PSL2022
pic.twitter.com/goRy707GYq— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 2, 2022
پشاور زلمی میں افغانستان کے جارح مزاج بلے باز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل کی واپسی ہوئی ہے جو کورونا سے صحتیاب ہوکر ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ سلمان ارشاد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز نے بھی بین ڈنک اور سمت پٹیل کی جگہ ذیشان اشرف اور ڈی فوکس کرافٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
Zalmi won the toss and chose to bowl. Here are the lineups with some new names today. #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/L56Iey4yhc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News