Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون کا ورچوئل ریئلٹی میں گینگ ریپ ہونے کا دعویٰ

Now Reading:

خاتون کا ورچوئل ریئلٹی میں گینگ ریپ ہونے کا دعویٰ

برطانیہ میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا میٹا، جس کا ماضی کا نام فیس بک تھا، کے ورچوئل گیم میں گینگ ریپ کیا گیا ہے۔

ویب سائٹ میڈیئم پر ایک بلاگ پوسٹ میں خاتون کا کہنا تھا کہ میٹا کے بنائے گئے ورچوئل گیم ہورائزن ورلڈز کھیلتے ہوئے حقیقی خوف محسوس ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ جوائن کرنے کے 60 سیکنڈز کے اندر انہیں زبانی اور جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ 3، 4 مردانہ اوتار نے میرے اوتار کا ورچوئل گینگ ریپ کیا۔

انہوں نے اپنے اوتار پر چند مردانہ اوتار کی جانب سے کیے جانے والے جنسی تشدد کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے تصاویر لیں اور انہیں نازیبہ گفتگو کی۔

Advertisement

یہ خاتون کبونی وینچرز کے لیے میٹاورس ریسرچ کی نائب صدر ہیں۔

میٹا نے امریکا اور کینیڈا میں 18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہورائزن ورلڈز 9 دسمبر کو ریلیز کیا تھا۔

سی این بی سی کے مطابق اس میں تخلیق کاروں نے ہزاروں ورچوئل دنیائیں بنائی ہوئی ہیں جس کو سب صارفین مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

لیکن میٹا کا ارادہ ہے کہ ای کامرس اور ایڈورٹائزنگ کو سہارا دینے کے لیے گیم کو مونیٹائز کرے۔ بال کل اُسی طرح جسے سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹاگرام منافع کماتی ہیں۔

تاہم، ذرائع ابلاغ کی جانب سے مؤقف کی درخواست پر میٹا نے فوری جواب نہیں دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر