Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل، لاہور انتظامیہ ِان ایکشن، سیکیورٹی پلان سمیت اہم فیصلے

Now Reading:

پی ایس ایل، لاہور انتظامیہ ِان ایکشن، سیکیورٹی پلان سمیت اہم فیصلے

پی ایس ایل 7 کے لاہورمیں ہونے والے میچز کے حوالے سے صوبائی اداروں نے سیکیورٹی پلان سمیت اہم  فیصلےکرلئےہیں۔

پلان کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد تمام ریسٹورنٹس کے گیس کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔ کورونا ویکسینیشن والے شائقین کو قذافی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔ قذافی سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اندر بھیجا جائے گا۔ میچز کے دوران لاہور کے دو بڑے ہسپتالوں کے تعاون سے 35 بیڈز پر مشتمل چھوٹے ہسپتال قذافی اسٹیڈیم کے باہر بنائے جائیں گے۔

لاہور گنگا رام ہسپتال کے تعاون سے 10 بیڈز پر جبکہ جنرل ہسپتال کے تعاون سے 25 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنائے جائیں گے۔

 میچز کے دوران رینجرز، آرمی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے  میچز کے دوران صفائی کا ورکنگ پلان بھی جاری کردیا ہے۔ 254سینٹری ورکرز،26سپر وائزر،20آفیسرزسٹیڈیم میں اندرونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

 سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شائقین کی دلچسپی کے پیشِ نظر صاف ماحول کے لیے کو شاں ہیں۔ میچز سے قبل ہی ورکرز سٹیڈیم کی واشنگ، ۔نشستوں کی ڈسٹنگ کو یقینی بنائیں گے۔

جبکہ ہر انکلوژر میں 4 مرد اور ایک خاتون سینٹری ورکر ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے کے لیے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔جس کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر