پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کو انصاف دلانے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔
عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔
Why is court dragging its feet when there’s stark evidence against that monster? Such an obnoxious misuse of money, clout and nexus to delay justice. #noormuqadam
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) February 2, 2022
انہوں نے لکھا کہ جب ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو عدالت کیس کیوں گھسیٹ رہی ہے؟ انصاف میں تاخیر کے لئے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
آج نور مقدم قتل کیس کے مقدمے میں ملزمان کے مزید 2 وکلاء نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی جبکہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں وضاحت جاری کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کی گئی، تھراپی ورکس کے وکیل شہزاد قریشی کی استدعا پر عدالت میں ڈی وی آر کو ڈی سیل کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چلائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
