Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان: پارکوں میں ہتھیاروں، فوجی وردیوں کے ساتھ داخلہ ممنوع قرار

Now Reading:

افغانستان: پارکوں میں ہتھیاروں، فوجی وردیوں کے ساتھ داخلہ ممنوع قرار

طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو تفریحی پارکوں میں ہتھیاروں، فوجی وردیوں اور گاڑیوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ مجاہدین تفریحی پارکوں کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے، طالبان کے بہت سے ارکان کو تفریحی پارکوں میں آٹومیٹک رائفلیں پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ اس تناظر میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مجاہدین اسلحہ کے ساتھ تفریحی پارکوں کا رخ نہ کریں۔

واضح رہے طالبان کی اکثریت نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف 20 سالہ جنگ میں گزارا ہے۔ انھوں نے اگست میں بر سراقتدار آنے کے بعد افغان شہروں اور قصبوں میں تفریحی پارکوں کا رخ کیا۔

کابل کے سب سے بڑے تفریحی پارکوں میں سے ایک اور شہر کے مغربی مضافات میں واقع قرغہ آبی ذخائر پر واقع ایک واٹر سائڈ پارک طالبان کے ارکان کے لیے خاص توجہ کا مرکزرہا ہے۔

یاد رہے، طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد مغربی ممالک  نے افغانستان کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کردیا تھا جس کے باعث اب تک افغان باشندے انسانی بحران سے دوچار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر