Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویٹیکن سٹی: پاکستانی مسیحی کے لئے بڑا اعزاز، مسیحی برادری میں خوشی کی لہر

Now Reading:

ویٹیکن سٹی: پاکستانی مسیحی کے لئے بڑا اعزاز، مسیحی برادری میں خوشی کی لہر

کیتھولک مسیحیوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھنے والے ویٹیکن کلیسا نے ایک مرحوم پاکستانی مسیحی نوجوان آکاش بشیر امانوئل کو ’خدا کے خدمت گار‘ کا لقب دیا ہے۔

ویٹیکن کی طرف سے ایک پاکستانی نوجوان آکاش بشیر مرحوم کو خدا کے خدمت گار کے لقب ملنے پر پاکستان کی مسیحی کمیونٹی بہت خوش ہے۔ تاہم کچھ مسیحی رہنماؤں کا مطالبہ ہے حکومت پاکستان کی طرف سے بھی اس مرحوم لڑکے کو کوئی اعزاز ملنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ ویٹیکن چرچ نے  لاہور کے رہائشی آکاش بشیر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خدا کی خدمت گار کا لقب دیا ہے۔

 آکاش نے پندرہ مارچ 2015 میں لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خودکش حملوں کے دوران ایک حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تھی، جس میں اس کی اپنی جان چلی گئی تھی۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں سترہ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

یوحنا آباد کی معروف مذہبی شخصیت فادر فرانسس گلزار نے میڈیا کو بتایا کہ آکاش میں مذہبی لگاؤ بے پناہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، پاکستان کی مسیحی آبادی اس اعزاز پر بہت خوش ہے۔

 یہ صرف مسیحی کمیونٹی کے لیے ہی  اعزاز نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ اعزاز ایک ایسے بہادر شخص کو ملا ہے جس نے اپنی جان پر کھیل کر ایک خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔

فادر گزار کا کہنا تھا کہ آکاش نے اپنی خدمات چرچ کے لیے رضاکارانہ طور پر دی تھی۔ ”جب چرچ میں کوئی تقریب ہوتی تو وہ رضاکارانہ طور پرسکیورٹی خدمات انجام دینے کے لیے یہاں آ پہنچتا اور بہت سرگرمی سے چرچ کی تقریبات میں شرکت کرتا۔‘‘

سینٹ جون یوحنا آباد چرچ سے وابستہ فادر گلزار کا کہنا ہے کہ ان کو حکومت کی طرف سے بہتر سکیورٹی ملی ہے۔

فادر گلزار نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمارے لیے بہترین سکیورٹی کا انتظام کیا ہوا ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا پاکستان اور اس کے شہریوں کی حفاظت فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر