Advertisement
Advertisement
Advertisement

تجارتی خسارے میں پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمی آرہی ہے، عالیہ حمزہ

Now Reading:

تجارتی خسارے میں پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمی آرہی ہے، عالیہ حمزہ
عالیہ حمزہ

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے معاشی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‏جنوری 2022 میں پاکستان نے 2.55 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 19  فیصداضافہ ہے۔

 عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ آف گڈز کا حجم 24 فیصد اضافے کے ساتھ  17.67 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، تجارتی خسارے میں پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمی آرہی ہے۔

 عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنوری میں پاکستان نے 1.55 ارب ڈالر کے ساتھ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل برآمدات کیں۔

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کو ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدات میں پاکستان نے پہلے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

عالیہ حمزہ نے کہا کہ آج عالمی جریدے پاکستانی معیشت کی بہتری اور استحکام پر لکھ رہے ہیں، بلوم برگ اور اکانومسٹ پاکستان کے بہتر مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ورلڈ اکنامک فورم نے وزیراعظم عمران خان حکومت کی غربت کے خاتمہ ، ہیلتھ کوریج، ماحولیاتی تحفظ، کرپشن کے خاتمہ اور انسانی سرمایہ میں بہترین پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر