Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی کورونا کا شکار، سیریز کا انعقاد خطرے میں

Now Reading:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی کورونا کا شکار، سیریز کا انعقاد خطرے میں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ویسٹ انڈیز  کے ساتھ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

بھارتی اوپنر شیکھر دھون ، ریتو راج گائیکواڑ اور شریس ائیر سمیت 8 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہو گا۔

8 کھلاڑیوں میں کورونا وباء کی تشخیص کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے پہلے ہی یہ سیریز تماشائیوں کے بنا کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ 12 فروری کو آئی پی ایل 2022 ایڈیشن کے لئے آکشن بھی ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق 8 ہندوستانی کھلاڑی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایک ہی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں ، لیکن ان کا فلور الگ الگ ہے ۔

Advertisement

بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے کئے گئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں سبھی کھلاڑی منفی پائے گئے تھے ۔ تاہم بدھ کو کئے گئے ٹیسٹ میں شیکھر دھون سمیت کئی کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف مثبت پائےگئے ہیں۔

بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کچھ کھلاڑی اور معاون عملہ کے مثبت پائے جانے کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ خیال رہے ہے کہ کورونا کی وجہ سے سیریز کے وینیو میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے۔

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز 6 فروری سے شروع ہونے والی ہے۔ ون ڈے سیریز کے سبھی میچز احمد آباد میں ہونے ہیں ۔ ساتھ ہی ٹی 20 سیریز 16 فروری سے کولکتہ میں کھیلی جانی ہے.

 دونوں سیریز میں تین تین میچز کھیلے جائیں گے، اس سے قبل جنوبی افریقہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-3 سے شکست ملی تھی۔

بھارت کے اوپنر روہت شرما ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پہلی بار باقاعدہ کپتان کے طور پر میدان میں اتریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر