سیاحتی مقامات پر اکثر بندروں کا راج ہوتا ہے اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ لوگ جب اس جانور کو اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں تو انہیں کچھ نہ کچھ کھانے کا ضرور دے دیتے ہیں اسی طرح یہ بندرانسانوں سے مانوس ہوجاتے ہیں۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ بندر سیاحوں کی چیزیں اورسامان اٹھا کرلے جاتے ہیں اورایسی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں، تاہم آج کل اسی طرح ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرخوب مقبول ہورہی ہے جس میں ایک بندرامریکا کے مشہور یو ٹیوبر کا سامان لے کربھاگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی یو ٹیوبرلوگن پال جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں اپنے چینلزکے لئے کسی سین کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں کے پارکنگ ایریا میں بندر ان کا بیگ لے کر بھاگ گئے۔
wtf just happened@primehydrate pic.twitter.com/sbZMWXWfuB
Advertisement— Logan Paul (@LoganPaul) January 30, 2022
اس ویڈیو میں ایک بندر کو لوگن پال کے بیگ سے کیمرے سمیت دیگر چیزیں چیک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ لوگن پال جیسے ہی بندر سے اپنا بیگ لینے کے لئے جاتے ہیں تو دوسرا بندر ان کی گاڑی پر چھلانگ کر ان کے پیچھے بھاگتا ہے
اس ویڈیو میں یوٹیوبر اپنے کیمرا مین سے یہ بات پوچھ رہے ہیں کہ تمھارا کیمرا اس بندر کے پاس ہے اس پر کیمرا مین کا کہنا ہے ہاں کیمرا اسی کے پاس ہے۔
تاہم بندر بیگ سے اپنی پسند کی چیز یعنی انرجی ڈرنک لے کر بھاگ جاتا ہے اور لوگن پال اپنا بیگ اٹھا کر گاڑی کی طرف چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
