پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دے دیا گیا
لاہور: پی ایس ایل 7 میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو حکومت نے ریاستی مہمان کا درجہ دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت نے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے میچز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا بشارت کا کہنا تھا کہ حکومت مہمانوں کے لیے روٹ زیرو کو یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، لاہور انتظامیہ ِان ایکشن، سیکیورٹی پلان سمیت اہم فیصلے
انہوں نے کہا کہ ہوٹل سے اسٹیڈٰم واپسی پر راستوں کو دونوں جانب ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت سے اسٹیڈٰیم کے راستے میں ٹیموں کے نقل و حرکت کے دوران روٹ زیرو کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں 10 فروری سے 27 فروری تک کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز میں پی سی بی شائقین کی تعداد بڑھانے کی خواہش مند ہے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے این سی او سی بھی رابطہ کرلیا ہے۔
پی سی بی شائقین کی تعداد 50 فیصد بڑھانے کی خواہش مند ہے جبکہ تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ اگلے ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
