Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بخار کی گولی پیراسیٹامول نایاب ہوگئی

Now Reading:

ملک میں بخار کی گولی پیراسیٹامول نایاب ہوگئی

Advertisement

ملک میں بخار کی گولی پیراسیٹامول نایاب ہوگئی جب کہ مارکیٹ سے پیراسٹامول گولی کی عدم دستیابی پر ڈریپ نے بھی اعتراف کیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارمسیز، میڈیکل اسٹوز اور ہول سیل ڈسٹریبیوٹرز کو سختی سے ذخیرہ اندوزی کرنے سے خبردار کر دیا۔

ڈریپ نے کہا ہے کہ ملک میں پیراسیٹامول گولی کی قلت ہے، زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے پیراسیٹامول گولی کی قلعت ہوئی ہے، بین الاقوامی سطح پر گولی کے خام مال کی سپلائی میں تعطل ہے۔

Advertisement

ڈریپ نے کہا کہ عام طور کے مقابلے میں دستیابی کم ہے، ملک کی بڑی دوا ساز کمپنیوں نے 13 فیصد پروڈکشن بڑھائی ہے، خام مال کی دستیابی چند ہفتوں میں بہتر ہو جائے گی۔

ڈریپ نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے دواوں کو گھروں میں ذخیرہ نہ کریں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔

یاد رہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے بخار کی دوا پیراسیٹا مول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھری تھی، ڈریپ پیراسیٹا مول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے فی ٹیبلٹ مقرر کرنے پر راضی ہوئی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر