Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کے روکے ہوئے قرض کی بحالی کا اعلان

Now Reading:

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کے روکے ہوئے قرض کی بحالی کا اعلان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 6 بلین ڈالر کے قرض کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد پاکستانی معیشت کو تباہی سے بچانا اور اُسے مستحکم کرنا ہے۔

پاکستان میں اِس وقت مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے جس کے باعث پاکستان میں نئے معاشی خطرات جنم لے رہے ہیں۔

پاکستان نے 2019ء میں آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کیا تھا تاہم قرضوں کی تین قسطوں کی فراہمی کے بعد اسے دو بار معطل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 5 سو ملین ڈالر کی قسط فراہم کی گئی تھی تاہم اقتصادی اصلاحات ایجنڈے پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر آئی ایم ایف نے قرضے کی ادائیگی کو معطل کر دیا تھا۔

Advertisement

پاکستانی حکام کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت چھٹے جائزے کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط جاری کی ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس محصولات کو مزید سخت کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

آئی ایم ایف کے اقدام کو غیر معمولی گرتی ہوئی معیشت، کساد بازاری اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے تناظر میں ایک بہت بڑی پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں توانائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے نے پاکستان جیسی کمزور معیشت پر گہرے منفی اثرات چھوڑے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے ٹیکس میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی شرح کو تیزی سے بڑھاتے ہوئے 13 فیصد تک پہنچانے کا سبب بھی بنا ہے۔ یہ شرح اس وقت دنیا کے چند دیگر ممالک جیسے ترکی اور ارجنٹائن کی طرح مہنگائی کی بلند ترین شرح قرار دی جا رہی ہے۔

Advertisement

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی امدادی رقم کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر