Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے مسلم سیاستدان اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

Now Reading:

بھارت کے مسلم سیاستدان اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ
بھارت

بھارت

بھارت کے ایوان زیرین لوک سبھا کے مسلمان رکن اویس الدین ایوسی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اور لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملہ میرٹھ میں کتھار کے مقام پر انتخابی جلسے سے واپسی پر ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اترپریش کے شہر میرٹھ سے نئی دہلی جارہا تھا کہ اس دوران دو افراد نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے تاہم وہ دوسری گاڑی کے ذریعے اپنی  منزل کی جانب روانہ ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ساتھ قافلے میں 4 گاڑیاں تھیں، راستے میں ایک مقام پر گولیوں کی آواز آئی تو میرے ساتھ بیٹھے ساتھی نے بتایا کہ ہم پر حملہ ہوا ہے، ڈرائیور نے گاڑی بھگائی اور ایک مقام پر ہم نے گاڑی تبدیل کرکے دوسری گاڑی میں بیٹھ گئے۔

بھارت کے مسلمان سیاستدان اسد الدین اویسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی گاڑی کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں واضح طور پر گولیوں کے نشانات دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ’’ مجھ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد  3 یا 4 تھی ، جنہوں نے گاڑی پر 4 راؤنڈ فائر کیے جس کے بعد وہ فوراً وہاں سے فرار ہوگئے اور اپنے ہتھیار بھی وہیں چھوڑ دیے تاہم حملے میں ہم سب محفوظ رہے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر