Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ورلڈکپ، بلیو شرٹس نے کینگروز کو واپسی کا پروانہ تھما دیا

Now Reading:

انڈر 19 ورلڈکپ، بلیو شرٹس نے کینگروز کو واپسی کا پروانہ تھما دیا

انڈر 19 ورلڈکپ میں بلیو شرٹس نے کینگروز کو واپسی کا پروانہ تھمادیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو 96 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

 ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 290 رنزاسکور بورڈ  پرسجائے۔ مڈل آرڈر بلے باز شیخ رشید نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ انکی اننگ 8 چوکوں اور 1 چھکے پر مشتمل تھی۔

 جبکہ کپتان یش دھل نے 110 رنز کی بہترین اننگر کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 290 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آسٹریلوی گیند بازوں کی کارکردگی واجبی سی رہی۔ ٹام وہیٹنی 9 اوورز میں 74 رنز دے کر کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ جیک نسبیٹ اور ولیم سلزمن 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement

جواب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپن کے قدم اننگر کی شروعات میں ڈگمگا گئے۔ پوری ٹیم صرف 194 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان کوپر کونولی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لاچن شا کی 51 رنز کی مزاحمت بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔

بھارتی گیند بازوں نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ وکی اوستول، روی کمار اور نشانت سندھو نے بالترتیب 3 اور 2، 2 وکٹین حاصل کیں۔

بہترین بلے بازی کے باعث بھارتی کپتان یش دھل مرد میدان قرار پائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر