Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارتِ داخلہ نے سابق چیف جسٹس کوفول پروف سیکیورٹی دینےکی منظوری دے دی

Now Reading:

وزارتِ داخلہ نے سابق چیف جسٹس کوفول پروف سیکیورٹی دینےکی منظوری دے دی
چیف جسٹس گلزار احمد

وزارت داخلہ نے چیف جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ‏سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی طرف سے 27 جنوری کو وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں وزارتِ داخلہ کو بتایا گیا کہ چیف جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد نے اپنے عہدے کی مدت کے دوران بہت سے ہائی پروفائل آئینی، فوجداری، بنیادی حقوق، سرکلر ریلوے، سرکاری افسران اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مقدمات سنے اور ان پر فیصلے کیے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ قواعد شق نمبر 25(1) کیمطابق چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیکیورٹی دی جاتی ہے۔

خط کے مطابق چیف جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے لازمی ہے کہ چیف جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد اور ان کے اہلِ خانہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بہ طور چیف جسٹس پاکستان ملنے والی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

Advertisement

وزارت داخلہ نے چیف جسٹس ریٹائرڈ گلزاراحمد کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کو  رینجز اور پولیس کی ٹیم پر مشتمل سیکیورٹی اسکواڈ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کے بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر