Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے’

Now Reading:

‘آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے’
شہباز گل

ترجمان وزیراعظم  معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن  ہے۔

 ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں قرض لے کر ملک چلانے کی ماہرین نے معیشت کا نہیں سوچا۔

  ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگانے والوں نے مزید قرض لیئے، نااہلوں نے بار بار قرض لیا مگر معیشت کو پاؤں پر کھڑا نہیں کیا۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیلنے والے آج قرض کے مضمرات بتا رہے ہیں، ماضی میں قرض لیتے وقت اسکی منفیت کی طرف توجہ کیوں نہیں دی گئی؟

ترجمان وزیراعظم  نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے معیشت کو سبوتاثر کیا، ماضی کی حکومتوں کے گڑھے بھرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن  ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ  عمران صاحب نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کو مقروض بنا دیا ہے، عمران صاحب کی وجہ سے 58 ہزار سے بڑھ کر آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران صاحب کے مسلط ہونے کے تین سال کے عرصے میں ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر