Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاطف اسلم کا کراچی کنسرٹ ، حقیقت یا دھوکا

Now Reading:

عاطف اسلم کا کراچی کنسرٹ ، حقیقت یا دھوکا
عاطف اسلم

شہرقائد میں آئندہ ہفتے معروف گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ تنازعات کا شکار ہوگیا ہے ، ڈی جی پارکس کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم سوشل میڈیا پر عوام کو بتائیں کہ ایسا کچھ نہیں ہورہا۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی پارکس آفا ق مرزا نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کلفٹن بیچ پارک اعلان شدہ عاطف اسلم کا کنسرٹ دھوکا ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے مہینے میں پاک بحریہ کی مشقیں ہوتی ہیں، اس ماہ میں کسی کو بھی پارک کے استعمال کے لئےاجازت نامے نہیں دئیے جاتے۔

Advertisement

عاطف اسلم کی ریاض سیزن میں پرفارمنس،مداح جھوم اٹھے

آفاق مرزا نے مزید کہا کہ عاطف اسلم میرا بھی پسندیدہ گلوکار ہے اور ہمارے ملک کا بڑا اسٹار ہے،کراچی والوں سے اور عاطف اسلم سے کہتا ہوں کہ آپ کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

انہیں معروف گلوکار سے درخواست کی کہ کہ دھوکا ہے، عاطف اسلم سوشل میڈیا پر بتائیں کہ ایسا کچھ نہیں ہورہا۔

Advertisement

ڈی جی پارکس آفاق مرزا کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نے بھی کنسرٹ کی تشہیر کے لیے پوسٹ ڈالی ہے، جس کی وجہ سے کنسرٹ کا ٹکٹ پندرہ سو سے لے کر دس ہزار تک کا فروخت ہورہا ہے اور اب تک ہزاروں ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کنسرٹ انتظامیہ یا گلوکار عاطف اسلم کا اس حوالے سے تاحال موقف نہیں لیا جاسکا ہے ، جیسے ہی اس حوالے سے مزید اطلاعات موصول ہوتی ہیں ، یہ خبر اپ ڈیٹ کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
اداکارہ سوناکشی سنہا کا سلمان خان کے متعلق اظہار خیال
آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر