Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ملک میں ترقی وخوشحالی تب تک ممکن نہیں جب تک مکمل امن وامان نہ ہو‘

Now Reading:

’ملک میں ترقی وخوشحالی تب تک ممکن نہیں جب تک مکمل امن وامان نہ ہو‘

محمود خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی تب تک ممکن نہیں جب تک مکمل امن و امان نہ ہو۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیل جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ 11 کور کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں بدامنی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے لئے۔

اجلاس میں بدامنی کے واقعات سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کو مزید مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

اجلاس میں بدامنی کے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ سول و عسکری اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر نظام وضع کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کا ایک فورم تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تمام اداروں کا باقاعدگی سے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں دہشتگردوں کی سہولت کاری اور معاونت کے موثر توڑ کے لئے میکنزم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور دہشتگردی کے واقعات کے مستقل بنیادوں پر تدارک کے لئے قومی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجلاس میں متعلقہ اداروں کو صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس کے سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لینے اور اسے فول پروف بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اجلاس میں جن جن محکموں اور اداروں کو جو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ اگلے اجلاس میں ان پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کریں۔

محمود خان نے کہا کہ پولیس خصوصاً سی ٹی ڈی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے درکار مالی وسائل فوری فراہم کیے جائیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا میری حکومت کی اولین ترجیح اور اہم ذمہ داری ہے، ہم کسی صورت  غافل نہیں ہوسکتے، ترقی و خوشحالی تب تک ممکن نہیں جب تک مکمل امن و امان نہ ہو، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام تر مالی وسائل فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر