فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں خود بینک نمائندہ ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کے ذریعے رقم ٹرانسفر کروانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بینک ہیلپ لائن سے مشابہت رکھتے نمبرز سے کال کرکے شہریوں سے بینک اکاؤنٹس اور پاسپورڈ حاصل کرتے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے تھے، البتہ ایف آئی اے نے ارسلان نامی ملزم پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے دیگر ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی ملتان میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی، کارروائی کے نتیجے میں خاتون کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم محسن خاتون کو نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
