بھارتی اداکار، ہدایتکار، و پروڈیوسر فرحان اختر اپنی محبوبہ شیبانی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اب تاریخ بھی سامنے آچکی ہے۔
اس حوالے سے مشہور رائٹر جاوید اختر نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے اور اپنے بیٹے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
جاوید اختر نے اپنے بیٹے فرحان اختر کی شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی کی تیاریاں اپنے زور و شور پر ہیں لیکن موجودہ حالات کے باعث قریبی دوست احباب کے ساتھ ہی تمام رسومات ادا کی جائیبی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یہ شادی بہت ہی سادگی سے ممبئی میں ہی انجام پائیگی جس کے لئے چند مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائیگا لیکن تاحال شادی کا کارڈ کسی کو نہیں بھیجوایا گیا ہے۔
اپنی ہونے والی بہو شیبانی کے متعلق بات کرتے ہوئے جاوید اختر نے بتایا ہے کہ وہ ایک بہت اچھی لڑکی ہےاور ہم سب ہی اسے بہت پسند بھی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ فرحان اور شیبانی 21 فروری کو شادی کرنے والے ہیں جس کے لئے تمام تر تیاریاں جاری ہیں ۔
اداکار فرحان اختر اور شیبانی کی قربتون کا سلسلہ گزشتہ 3 سال سے جاری ہے جسے اب ایک رشتے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
