Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیزاب گردی: مجرم کو 11 سال بعد تیس سال قید اور جرمانے کی سزا

Now Reading:

تیزاب گردی: مجرم کو 11 سال بعد تیس سال قید اور جرمانے کی سزا
تیزاب گردی

منڈی بہاؤالدین کی عدالت نے 2008 سے زیر التوا ء تیزاب گردی کے سنگین نوعیت کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزم کو30 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز ڈوگر نے ملزم اظہر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید بامشقت اور 32 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید دس سال قید بھگتنا ہوگی۔

تیزاب گردی کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیف جسٹس

یہ مقدمہ تھانہ صدر کے علاقے کا مشہور ترین مقدمہ تھا ۔ استغاثہ کے مطابق آج سے 11 سال قبل ملزم اظہر شاہ ساکن چک بساوہ نے اپنی رشتے دار لڑکی سمعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر تیزاب پھینک کر جھلسا دیا تھا۔

پولیس تھانہ صدر نے ملزم اظہر شاہ کے خلاف زیر دفعہ 376، 336، اور 365 ب کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Advertisement

ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز ڈوگر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کی گئی اور ملزم کو گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انتہائی سخت سزائیں سنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر