Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان صاحب ہر جگہ سے رجیکٹ ہو چکے ہیں، شہباز گل

Now Reading:

فضل الرحمان صاحب ہر جگہ سے رجیکٹ ہو چکے ہیں، شہباز گل

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان صاحب ہر جگہ سے رجیکٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج فضل الرحمن صاحب کا ایم کیوایم کے پاس جانے کا مطلب ہے کہ فضل صاحب کو پیپلز پارٹی سے خیر نہیں ملی۔

اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اور اب فضل الرحمان صاحب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یاد رہے جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا پھر فضل الرحمان صاحب تو ہر جگہ سے رجیکٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں کہ قانون کے منافی قانون سازی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہوتی، سیاست کے اصول ہوتے ہیں آئین اس حوالے سے رہنمائی کرتا ہے، اس وقت ملک میں جو ہورہا ہے یہ پاکستان کہ مفاد میں نہیں، پاکستان کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں حق کا بول بالا ہوگا، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں سیاسی طاقت ہیں، چار سال میں ثابت کردیا کہ ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے ، یہ بوجھ اٹھانا مزید ممکن نہیں ہوگا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام اور پیار کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے اے پی سی بلائی گئی، جے یو آئی نے بھی اے پی سی میں شرکت کی، بلدیاتی قانون کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیا، ہم صرف کراچی نہیں پورے سندھ کے میئر کی بات کر رہے تھے۔

عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے، ہمارے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی قانون پر فیصلہ سنایا، چاہتے ہیں پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر