فیصل کریم کنڈی
فیصل کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی الیکشن مہم کے دوران ایک شمولیتی تقریب کے بعد بات چیت کررہے تھے۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم سبز پاسپورٹ کو عزت دلانے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن اپنی عزت دیکھ لیں۔
فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کا چین میں استقبال اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کورونا پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
فیصل کنڈی نے یہ بھی کہا کہ امین گنڈہ پور کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی، کیا کورونا صرف غریبوں کیلئے ہے؟ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ یا وزیر صحت نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں، اب وہ اپنی ہمشیرہ کی شادی کیلئے ضلع بدری سے بچنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
