
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو خبردار کررہے ہیں پاکستان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتا۔
اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا ہے، وادی میں مکمل بلیک آؤٹ ہے،انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں، کشمیریو ں کی آواز دبائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان پورےعزم کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم
صدر مملکت نے کہا کہ خواتین سے زیادتیاں کی جارہی ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ کرتی ہے، گھروں میں تلاشی کے نام پر خواتین پر ظلم کرتی ہے،دنیا میں پیلٹ گنز کا استعمال کہیں نہیں ہوا، لیکن کشمیر میں کیا جارہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں، پاکستانی بھارتی آئین میں کشمیر کا لفظ بھی دیکھنا نہیں چاہتے، کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے ، 5 اگست 2019 کو بھارت نے آئین تبدیل کیا ، کشمیر بھارت کے ساتھ نہ تھا ،نہ ہوگا اور نہ رہےگا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برداری مقبوضہ کشمیر پر توجہ دے ، کشمیر کو عالمی میڈیا کیلئے کھولا جائے، دنیا نے اپنے مفادات کی وجہ سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیے: یوم یکجہتی کشمیر؛ بھارتی مظالم کے خلاف خصوصی تقاریب
بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ بھارت اپنے ہی ملک میں اقلیتوں کے ساتھ جو کررہا ہے، دنیا اس کی بھی گواہ ہے، مسلمان طلبہ کو تعلیمی اداروں سے نکالا جارہا ہے، اپنی ہی لگی آگ سے بھارت میں چنگاریاں اٹھتی ہیں تو اس کا الزا م پاکستان پر لگے گا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو بھارت کا ظلم دیکھنا چاہیے، پاکستان بتانا چاہتا ہے کہ کب تک کشمیر پر ظلم ڈھایا جائے گا ، پاکستان دنیا کو موقع دے رہا ہے مگر ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے، بھارت نے بالا کوٹ پر حملہ کیا تو ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News