
اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نتیجہ خیز نفاذ کا اہتمام کرے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حقِ خودارادیت اہلِ کشمیر کا بنیادی حق، پاکستان پورے عزم و استقلال سے کشمیر کاز کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی قابض سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کی تاریخ رقم کررہی ہے ، مودی کی نسل پرست ہندوتوا سرکار کشمیریوں کا جذبہ حریت دبانے کیلئے جبر و بربریت میں شدت لائی۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ آئینی حیثیت میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر دائمی قبضے کی مودی کی کوشش نے کشمیریوں کی مزاحمت میں نئی روح پھونکی ہے ، کشمیری سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حقِ خودارادیت کے حصول سے کم کسی شے کے متمئنی نہیں۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ مستقبل کے آزاد تعین کیلئے دنیا کشمیریوں کیلئے ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کے اہتمام کی پابند ہے ، وقت آن پہنچا ہے کہ اقوام عالم مقبوضہ وادی میں بھارتی وحشت و بربریت کے تدارک کیلئے اقدام کریں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نتیجہ خیز نفاذ کا اہتمام کرے ، جدوجہد آزادی میں بےمثال قربانیاں پیش کرنے والے باہمت کشمیری بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ ظالم اور سفاک قابض کیخلاف برسرِپیکار کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News