Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین روس شراکت داری کے معاہدوں پر تائیوان کی شدید تنقید

Now Reading:

چین روس شراکت داری کے معاہدوں پر تائیوان کی شدید تنقید

چین روس شراکت داری کے معاہدوں پر تائیوان کا شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس اقدام سے چینی حکومت نے اولمپکس کی روح کو شرمندہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تائیوان نے ہفتے کے روز سرمائی اولمپکس کے آغاز میں چین اور روس کی شراکت داری کے معاہدوں کو “توہین آمیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے چینی حکومت نے اولمپکس کی روح کو شرمندہ کیا ہے۔

سرمائی اولمپکس کے باضابطہ آغاز سے چند گھنٹے قبل چین اور روس کے رہنماؤں نے یوکرین اور تائیوان کے تنازع کے ضمن میں مغرب کے خلاف مزید تعاون کرنے کے وعدے کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے، روس نے چین کے تائیوان پر اختیار کردہ موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس تناظر میں جزیرے کی کسی بھی قسم کی آزادی کی مخالفت کی ہے۔

تائیوان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کے تائیوان کے بابت مسلسل جھوٹے دعوے بالکل ویسے ہی ہیں جیسا کہ اس کی جعلی خبریں پھیلانے کی عادت رہی ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمل نہ صرف تائیوان کے لوگوں میں چینی حکومت کے تکبر اور غنڈہ گردی سے  متعلق نفرت کو بڑھاتا ہے، بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے سامنے  چینی کمیونسٹ حکومت کی جارحیت، توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کی نظریں سرمائی اولمپکس پر مرکوز ہیں، چینی حکومت کھیلوں کو اپنی آمریت کی توسیع کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

دوسری جانب، امریکہ نے بھی اس ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اس ملاقات کو یوکرین میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے،  تائیوان نے اولمپکس میں مقابلہ کرنے کے لیے چار کھلاڑیوں کی ایک چھوٹی ٹیم بھیجی ہے۔ تاہم، چین باقاعدگی سے جزیرے کے قریب فوجی بحری جہاز اور ہوائی جہاز بھیج رہا ہے۔ جس کے باعث تائیوان اور چین کے درمیان صرتحال کشیدہ ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر