Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم جاوید اقبال کی نمائش روکنے کے خلاف رٹ دائر

Now Reading:

فلم جاوید اقبال کی نمائش روکنے کے خلاف رٹ دائر

لالی ووڈ فلم جاوید اقبال :ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر کی نمائش روکنے کے خلاف رٹ دائر کی گئی ہے۔

یہ درخواست فلم کے پروڈیوسر جاوید احمد نے پٹیشن وکیل مخدوم احمد بلال ایڈوکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

عدالت نے سکیرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب اور چیئرمین فلم سنسر بورڈ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سیکرٹری ثقافت اور چیئرمین فلم سنسر بورڈ پنجاب سے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین اداکار یاسر حسین کا فلم جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کی نمائش روک دیے جانے پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

Advertisement

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلم پر پابندی کی کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آئی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ فلم میں بولا گیا سچ ہضم نہیں ہوا یا کسی کو شو پر بُلانا بھول گئے تھے۔

یاسر حسین نے لکھا تھا کہ کیا اس ملک کے سینما میں صرف کرکٹ میچ اور ٹی وی ڈرامے چلیں گے؟ یا پھر فلم میکرز کو بھی کوئی چانس ملے گا۔

اداکار نے لکھا کہ جس ملک میں ڈالر ہی قابو پر نہ آرہا ہو وہاں آرٹ کی کیا دہائی دی جائے، افسوس صد افسوس۔

واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کی نمائش روک دی ہے۔

یہ فلم 28 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی، فلم کو تمام سنسر بورڈز نے پاس کردیا تھا لیکن فلم کی کہانی پر مختلف شکایات ملنے پر نمائش روکی گئی ہے۔

Advertisement

اس فلم کو دوبارہ دیکھا جائے گا اور فل بورڈ فلم کی ریلیز کا فیصلہ کرے گی۔

 اس فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ ہیں، دریں اثناء کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی آنے والی ہارر تھرلر فلم جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آے سیریل کلر کے پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔

جاوید اقبال کے پریمیئر کی تقریب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ڈی ایچ اے میں موجود نیو پلیکس سینما میں ہوئی تھی۔

پریمیئر کی تقریب میں فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار ابو علیحہ سمیت شوبز شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سماجی افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

رنگا رنگ پریمیئر کے دوران ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا، جہاں اداکاروں نے جلوے بکھیرے جبکہ بعد ازاں شائقین کو بڑی اسکرین پر فلم بھی دکھائی گئی۔

اس فلم کو گزشتہ ماہ دسمبر 2021 کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم گزشتہ ماہ ہالی ووڈ فلموں کی سینماؤں میں نمائش کی وجہ اسے ریلیز نہیں کیا گیا مگر گزشتہ ہفتے یاسر حسین اور فلم کی ٹیم نے اسے 28 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر