Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب سے بڑا ستارہ حقیقت میں کتنا بڑا ہے؟

Now Reading:

سب سے بڑا ستارہ حقیقت میں کتنا بڑا ہے؟

نظام شمسی کا مرکزی ستارہ یعنی ہمارا سورج اتنا بڑا ہے کہ اس میں زمین جیسے لاکھوں سیارے سموئے جا سکتے ہیں۔ لیکن کائنات کی سطح پر دیکھا جائے تو دریافت ہونے والے کئی ایسے ستارے ہیں جو اس کو پورا نگھل جائیں، جیسے کہ UY Scuti۔

اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے بڑا ستارہ UY Scuti ایک ایسا دیو ہیکل ستارہ ہے جس کا ریڈیس سورج کے ریڈیس سے 1700 گُنا بڑا ہے۔ جس کے مطابق پانچ ارب سورجوں کا حجم UY Scuti میں آسکتا ہے۔

آسٹرونومی میگزین کے مطابق 1860 میں جرمن ماہرینِ فلکیات نے بون مشاہدہ گاہ میں سب سے پہلے UY Scuti کو دیکھا اور اُس وقت اس کا نام BD-12 5055 رکھا۔

اس ستارے کے دوسری بار مشاہدہ ہونے پر ماہرینِ فلکیات نے یہ محسوس کیا کہ اس کی چمک میں کمی اور زیادتی 740 دنوں کے دورانیے میں ہوئی۔ جس کے بعد اس کا شمار ویری ایبل ستاروں میں ہوا۔

یعنی یہ وہ ستارے ہوتے ہیں جن کی چمک بڑھتی گھٹتی رہتی ہے۔

Advertisement

یہ ستارہ ملکی وے کہکشاں کے درمیان میں موجود ہے اور زمین سے اس کا فاصلہ تقریباً 9500 نوری سال ہے۔

Scutum نامی ستاروں کے جھرمٹ میں موجود یہ ستارہ ایک ہائپر جائینٹ ہے۔

ہائیپر جائینٹ، جو سُپر جائینٹ اور جائینٹ سے بڑے ستارے ہوتے ہیں، وہ نایاب ستارے ہوتے ہیں جن کی چمک بہت زیادہ ہوتی ہے۔

یہ ستارے اپنا زیادہ تر وزن خلاء میں چلنے والی تیز ہوا کی وجہ سے کھو دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر