Advertisement
Advertisement
Advertisement

لتا منگیشکر کے انتقال سے فن موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

لتا منگیشکر کے انتقال سے فن موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے فن موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔

عثمان بزدار نے گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا گلوکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سر، تان کی ملکہ لتا منگیشکر نے فلم نگری پر طویل عرصہ راج کیا اور انہوں نے کئی دہائیوں تک آواز کا جادو جگایا۔

اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

Advertisement

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی برصغیر کی لیجنڈ ری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لتامنگیشکر کورونا کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھیں۔

کچھ دن قبل ان کی حالت میں تھوڑی بہتری آئی تھی، بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ان کے معالج ڈاکٹر پریت سمدھانی کے مطابق کورونا کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئیں تھیں، جو ان کے لیےجان لیوا ثابت ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر