 
                                                                              آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے بعد انڈر 19 کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
🇮🇳🇮🇳🇮🇳
🏴🏴
🇵🇰🇵🇰The @upstox Most Valuable Team from the 2022 ICC Men's #U19CWC is out 🤩
AdvertisementCheck out who made the cut 👉 https://t.co/p5hQud8Q5G pic.twitter.com/6P378v7oe5
— ICC (@ICC) February 6, 2022
پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان اور اویس علی کو انڈر 19 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے کپتان بھارتی کھلاڑی یش دھل کو مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز سے اسلام پہنچ گئی
واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کا تاج بھارت نے اپنے نام کیا ہے جبکہ انہوں نے فائنل میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب پاکستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز سے بین الاقوامی انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل وطن واپس پہنچ گئے ہے۔
قومی ٹیم بارباڈوس سے براستہ لندن و دبئی اسلام آباد پہنچی ہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ذیشان ضمیر، فیصل اکرم اور کپتان قاسم اکرم ہی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔
کپتان قاسم اکرم اور فیصل اکرم کراچی کنگز کو جوائن کریں گے جبکہ ذیشان ضمیر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈکپ، بیٹنگ لائن اپ نے انگلش سائیڈ کی حکمرانی کا خواب چکنا چور کردیا
قومی انڈر 19 ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑٰی اسلام آباد سے اپنے اپنے شہروں میں روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے تاریخ رقم کی تھی لیکن انہیں انڈر 19 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے سری لنکا کے خلاف پانچویں پوزیشن کے میچ میں 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
علاوہ ازیں انہوں نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 63 گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کے کپتان نے تاریخ رقم کردی
قومی ٹیم کے کپتان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں اور سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 