
ہم فیس بک کا استعمال یا تو تصاویر اور ویڈیو شئیر کرنے کے لیے کرتے ہیں یا پھر دن بھر میمز دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
لیکن ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ فیس بک سے فائدہ کیسے اٹھایا جائے۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک آپ کی جیب کے لیے کس طرح فائدہ مند ہے۔
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ہم آپ کو مونیٹائزیشن وغیرہ کے بارے میں بتائیں گے تو آپ غلط ہیں۔
دراصل آج ہم آپ کو فیس بک سے لاکھوں روپے قرض حاصل کرنے کے بارے میں بتائیں گے۔
جی ہاں آپ بغیر کسی گارنٹی کے فیس بک سے 50 لاکھ روپے تک کا قرض لے سکتے ہیں۔
فیس بک نے “اسمال بزنس لون انیشی ایٹو “کا آغاز کیا ہے۔ جس کے لیے اس نے “Indifi” نامی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
فیس بک نے پہلے صرف 200 شہروں میں یہ لون سروس شروع کی تھی اور اب اسے 329 شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔
قرضہ لینے کے لیے کوئی پروسیسنگ فیس بھی نہیں لی جاتی ہے، جبکہ درخواست بھی آن لائن دینا ہوتی ہے۔
فیس بک یا میٹا خود قرض نہیں دیتی بلکہ یہ لون Indifi کمپنی دیتی ہے۔
اس سے آپ کو 2 لاکھ سے 50 لاکھ بھارتی روپے تک کا قرض مل سکتا ہے۔
آپ کو قرض کے لیے کچھ بھی گروی رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن قرض پر 17 سے 20 فیصد سالانہ سود ادا کرنا ہوگا۔
خواتین کاروباریوں کو شرح سود پر 0.2 فیصد کی رعایت ملے گی۔
ایک بار جب آپ کا قرض منظور ہو جائے گا تو آپ کو صرف ایک دن میں تصدیق مل جائے گی۔ باقی کاغذات صرف 3 دن کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔
فیس بک نے اس قرض کے لیے دو شرائط رکھی ہیں۔ پہلا یہ کہ اس کے لیے درخواست دینے والے کا کاروبار بھارت کے شہر میں اس کے سروس نیٹ ورک کے ساتھ ہونا چاہیے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ آپ میٹا یا فیس بک سے متعلق کسی بھی ایپ سے کم از کم پچھلے 6 ماہ سے جڑے ہوں اور اپنے کاروبار کی تشہیر کر رہے ہوں۔
تیسری شرط یہ ہے کہ اس پروگرام کے تحت صرف چھوٹے کاروباریوں کو ہی لون ملے گا۔
آپ کو قرض کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو فیس بک اسمال بزنس لون انیشیٹو پیج پر جانا ہوگا۔
جب آپ “اپلائی ناؤ” پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ایک فارم کھل جائے گا۔
اس پر آپ کو اپنے کاروبار سے متعلق کچھ اور ذاتی معلومات دینی ہوں گی۔
درخواست کردہ معلومات کو بھر کر اسے جمع کرانا ہوگا۔
اگر آپ کو لون کے لیے اہل سمجھا جاتا ہے تو کمپنی آپ سے رابطہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News