Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں تاخیر کا شکار

Now Reading:

لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں تاخیر کا شکار
تاخیر کا شکار

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں دھند کے باعث تاخیر شکار ہوگئی ہیں جس کے وجہ سے بیرون اندرون ملک آنے جانے والی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے دو پروازوں کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا جس میں پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 4733 ہے جبکہ ترکش ائیر لائن استنبول سے آنے والی پرواز  714 اسلام آباد ائیرپورٹ پر رخ موڑ دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شہد سے آنے والی پرواز 7207 منگل ڈھائی بجے تک ملتوی کر دی گئی  جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304، 406 منسوخ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ سری لنکن ائیر لائن کی کولمبو سے آنے والی پرواز 186 چھ گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ الجزیرہ ائیرلائن کی کویت سے آنے والی پرواز 501 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302 چار گھٹنے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہے اور بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 402  بھی چھ گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکارہے۔

Advertisement

اس کر علاوہ دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ، موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ اور موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کردی گئی۔

 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور  گاڑیوں میں فوگ لائٹس  کا استعمال کریں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ  عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں البتہ  سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر