
بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ کنگ خان کو ایک بار پھر شدت پسند ہندوتوا نظریے کا شکار بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گلوکار لتا منگیشر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کے فاتحہ خوانی کے انداز کو نیا ڈھنگ دے دیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بھارت میں کچھ شدت پسند ہندوؤں نے اداکار کی جانب سے کی جانے والی فاتحہ خوانی کو ان کے خلاف ایک نیا ایجنڈا بنا کر پیش کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدت پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ اداکار نے گلوکارہ کی میت پر تھونکا ہے جو کہ ایک غیر اخلاقی حرکت ہے ۔
شدت پسندوں نے اداکار کے میت پر فاتحہ پڑھ کر پھونکنے کو تھوکنے سے تشبیہ دی ہے ۔
دوسری جانب ان شدت پسندوں کو جواب دیتے ہوئے کچھ صارف کا کہنا ہے کہ یہ سراسر مذہب کے نام پر انتہا پسندی اور نفرتیں پھلانے کا ایک حربہ ہے۔
ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ نے اپنے مذہب کے مطابق دعا کر رہےہیں لیکن معلوم نہیں ایسی منفی سوچ کہاں سے لوگوں کے دماغ میں آتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News