
وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چار سالہ دور میں آمن قائم ہوا ہے جبکہ ملک میں ترقی بھی صرف نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سنٹرل دنیور روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کو بھر پور وسائل فراہم کئے ،گلگت بلتستان میں 70 سالوں سے زیادہ 4 چار سالوں میں ترقی ہوئی ہے۔
حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی سے عوام کا جینا مشکل ہوا ہے اور نئے پاکستان والوں نے صرف نفرتوں کو فروغ دیا ہے جبکہ نفرتوں کے سیاست کی وجہ سے ماضی میں بے گناہ افراد کا خون بھی بہا ہے۔
گلگت جانے والوں کے لیے بری خبر
وزیراعلی گلگت بلتستان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نظریاتی جماعت ہے اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان میں بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے۔
حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار کبھی کسی کے خلاف استعمال نہیں کیا اور ممبر پر بیٹھے لوگوں کا احترام کرتے ہیں، ڈیڑھ سال وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو متاثر ہونے نہیں دیا اور 30 ارب سے زیادہ کی رقم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈونرز سے لائی گئی۔
حافظ حفیظ الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وفاق میں کل انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت حاصل کریگی کیونکہ نالائق حکمران آئے روز آئی جی اور چیف سیکریٹری بدل رہے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی الزامات لگانے والوں کے سیاسی عزائم سامنے آرہے ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی اور کردار دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News