Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کورونا کیسز میں واضح کمی

Now Reading:

کراچی میں کورونا کیسز میں واضح کمی

کورونا کی پانچویں لہرکے دوران کراچی میں کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کیسز میں واضح کمی سامنے آئی۔

کراچی میں کورونا کیسز کہ شرح صرف 7.65 فیصد رپورٹ ہوئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 804 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 488 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض انتقال کرگئے، سندھ بھرمیں 699 اومیکرون کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

Advertisement

محکمۂ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ 375مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،345کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 31وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں۔

کورونا کی پانچویں لہر اپنی سائیکل پوری کر چکی، ماہرین

ماہرین کے مطابق سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر اپنی سائیکل پوری  کر چکی، فروری میں سندھ میں کورونا کی حالیہ لہر میں مزید کمی متوقع ہوگی۔

کورونا مزید 37 افراد کی جان لے گیا

ملک بھر میں کورونا نے مزید 37 افراد  کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر