پی ایس ایل کا 7 کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کا آخری میچ کھیلا گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن مندرجہ ذیل ہے۔
پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چھ ٹیموں نے 5،5 میچز کھیلے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سر فہرست ہے جس نے اپنے تمام 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی، ملتان سلطانز کے پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس ہیں اور اس رن ریٹ بھی مثبت 1.073 ہے۔
دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ ہے جس نے 5 میچوں میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 6 پوائنٹس ہیں، جبکہ رن ریٹ مثبت 1.019 ہے۔
پی ایس ایل 7 میں پہلے مرحلے کے اختتام پر لاہور قلندر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ، لاہور قلندر نے 3 میچز میں کامیابی اور 2 میں شکست حاصل کی ہے، جبکہ چھ پوائنٹس ہیں۔

جیت کا تناسب برابر ہونے کے باوجود لاہور قلندر رن ریٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے پیچھے ہے ، لاہور قلندر کا رن ریٹ مثبت 0.337 ہے۔
چوتھے نمبر پر ویوین رچرڈز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ کو رن ریٹ منفی 0.041 ہے۔
پشاور زلمی پہلے مرحلے میں پانچویں نمبر پر ہے دو کامیابی اور 3 ناکامیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کے 4 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ منفی 1.183 ہے۔
پی ایس ایل 7 میں سب سے زیادہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے، کراچی کنگز اپنے تمام میچز میں ناکامی کا منہ دیکھ چکی ہے۔
کراچی کنگز کا پوائنٹس ٹیبل پر ایک بھی پوائنٹ نہیں ہے جبکہ رن ریٹ بھی منفی 1.136 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
