
سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ لندن بس کے سائز سے دُگنی سائز کی گردن والے ڈائنو سار 7.05 کروڑ سال پہلے اسپین میں گھوما کرتے تھے۔
نئی دریافت ہونے والی ڈائنو سار کی قسم ابڈیٹوسارس کیوہنی کی باقیات اسپین کے علاقے کیٹیلونیا کے جنوبی پائرینیس سے دریافت ہوئی ہیں۔
اپنی زندگی میں یہ ڈائنو سار 57 فِٹ کے قد تک ہوتے اور ان کا وزن 14 ٹن تک ہوتا۔
ان ڈائنو سار کے سر کا سائز زیادہ سے زیادہ 13 فٹ تک ہوتا جس سے وہ لمبے درختوں سے باآسانی پھل وغیرہ توڑ کر کھا سکتے تھے۔
ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والا یہ ڈھانچہ 7 کروڑ 5 لاکھ سال پُرانا ہے جو یورپ میں دریافت ہونے والی سبزہ خور گروپ کے ڈائنو سار کی سب سے زیادہ مکمل قسم ہے۔
کیوہنی سب سے بڑے ٹائٹینو سار کی قسم ہے جو آئبیرو-آرموریکن کے جزیرے پر پائی جاتی تھی جو آج آئیبیریا اور جنوبی فرانس کے طور پر جانا جاتا ہے۔
محققین نے اپنی تحقیق کی تفصیلات نیچر ایکولوجی اور ایوولوشن میں شائع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ڈائنو سار کی اس قسم کے بڑے سائز سے حیران تھے، جو اس خطے کے ٹائٹینوسارس کے لیے غیر معمولی ہے۔
ماہرین کے مطابق یورپ کے اوپری کریٹیسیس کے ٹائٹینوسارس ماحول کی وجہس ے چھوٹے یا درمیانے سائز کے ہوتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News