Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ انتہا پسند ہندوؤں کا تنہا سامنا کرنے والی بہادر بچی کو سلام’ 

Now Reading:

‘ انتہا پسند ہندوؤں کا تنہا سامنا کرنے والی بہادر بچی کو سلام’ 
اسد عمر

اسد عمر بھی بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسندوں کا تنہا سامنا کرنے بچی کی بہادری سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی توئٹ میں کہاکہ سلام اس بچی کی بہادری پر۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہےکہ بھارت کے حالات دیکھ کر قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور اپنے بزرگوں کی،جنہوں نے ہمیں آزادی میں زندگی گزارنے کے لئے قربانی دی، کی قدر میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔

انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی مُسلم لڑکی کے چرچے

بھارتی ریاست کرناٹک میں اپنے کالج کے باہر ہراساں کیے جانے پر ہجوم کے سامنے ڈٹ جانے اور نعرے لگانے والی مسلمان لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اور خود بھارت میں اللہ اکبر ٹرینڈ کرنے لگا۔

Advertisement

کرناٹک کے علاقے اوڈوپی میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات کا احتجاج جاری ہے اور یہ سلسلہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ آج ریاست میں تمام اسکول اور کالج تین روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مقامی افراد، طلبا، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے امن و امان بحال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے تمام ہائی اسکولوں اور کالجوں کی بندش کا اعلان کیا۔

بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اسائنمنٹ جمع کرانے کے لیے کالج گئی تھیں لیکن وہاں موجود ہجوم نے اُنہیں برقع میں دیکھ کر شورشرابا کیا اور نعرے لگائے جس کے جواب میں اُنہوں نے بلند آواز میں اللہ اکبر پکارنا شروع کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر