شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ مسلمان بیٹی نے سیکولر ہندوتوا کو بے نقاب کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حجاب پہنی اس لڑ کی نے ساری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اس کا نتیجہ ہندوستان کو بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہونے والا یہ واقعہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے،بھارت کواس کی قیمت چکانا ہو گی، بھارت کے ارادے خطرناک ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی بڑی قوت موجود ہے وہ جاگے گی۔
انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی مُسلم لڑکی کے چرچے
بھارتی ریاست کرناٹک میں اپنے کالج کے باہر ہراساں کیے جانے پر ہجوم کے سامنے ڈٹ جانے والی مسلم لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اور خود بھارت میں سوشل میڈیا پر اللہ اکبر ٹرینڈ کرنے لگا۔
A lone Muslim girl on the way to her college in Karnataka, India is being heckled and harassed by a Hindu right-wing mob for wearing a hijab! pic.twitter.com/DiVjCbqpdW
— Ashok Swain (@ashoswai) February 8, 2022
کرناٹک کے علاقے اوڈوپی میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کا یہ سلسلہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ آج ریاست میں تمام اسکول اور کالج تین روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اسائنمنٹ جمع کرانے کے لیے کالج گئی تھیں لیکن وہاں موجود ہجوم نے اُنہیں برقع میں دیکھ کر شورشرابا کیا اور نعرے لگائے۔
مسلم لڑکی مسکان نے بتایا کہ اس نے بھی مشتعل ہجوم کے نعروں کے جواب میں بلند آواز میں اللہ اکبر پکارنا شروع کر دیا۔
#NDTVExclusive | “Some men were outsiders, but 10 per cent were from college, but most were outsiders,” says Muskan, student in #Hijab who was heckled by students in saffron shawls in #Karnataka today.#KarnatakaHijabRow pic.twitter.com/DWff3u1MJh
— NDTV (@ndtv) February 8, 2022
واضح رہےکہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مقامی افراد، طلبا، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے امن و امان بحال رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
