 
                                                                              لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا اس اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اعلان کردہ سولہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل ہیں جبکہ حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے
علاوہ ازیں سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Pakistan squad for Test series against Australia announced #PAKvAUS pic.twitter.com/j4O93DhbjR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 9, 2022
حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اورعابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ثقلین مشتاق مزید 12 ماہ کے لیے ہیڈ کوچ رہیں گے جب کہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے فاسٹ بولنگ کوچ اور محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں۔
سیریز کے لیے شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔
عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا کے خلاف اہم ہوم سیریز کے لیے مستقل مزاجی کا انتخاب کیا ہے اور تبدیلیاں صرف وہاں کی گئی ہیں جہاں بالکل ضروری ہوں۔
“انکا کہنا تھا کہ یہ ڈومیسٹک سرکٹ میں بہترین دستیاب، باصلاحیت اور فارم میں موجود کھلاڑی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے۔
خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلے جانا ہے۔
اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے جبکہ ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ و ونڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جانا ہے جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 