
گزشتہ سال اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے وائرل ہونے والی دنانیر جو کہ اب سوشل مڈیا پر پاوری گرل کے نام سے جانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاوری گرل، دنانیر نے میڈیا انڈسٹری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
دنانیر نے کہا ہے کہ اس انڈسٹری میں سب سے خطرناک چیز یہ ہے کہ آپ سے متعلق کیا کہا جارہا ہے؟ اور یہاں اسی چیز کی اہمیت بھی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس انڈسٹری میں لوگ اس بات کو اہمیت دیتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے یا آپ کے متعلق کیا کہا جاتا ہے ؟
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ سے متعلق کی جانے والی باتیں ختم ہوجائیں تو آپکی اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔
پاوری گرل کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ ہماری غلطیوں کو اللہ بھی معاف کردیتا ہے لیکن ہمارے معاشرے کے لوگ ہمیں معاف نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے معاشرے میں بیٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیٹوں کو جو اہمیت حاصل ہے وہ بیٹیوں کو نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بیٹے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں لیکن اب ان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بیٹوں کے ساتھ ساتھ بیٹیاں بھی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔
دنانیر نے اپنے اداکاری کے کیریئر پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی سے ملنے کی بہت خوشی تھی ۔
خیال رہے کہ دنانیر ایک سوشل میڈیا اسٹار ہیں جنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News