Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں حالیہ حجاب پابندی نے نئے تنازع کو جنم دی دیا، حکومت اور اپوزیشن میں تقرار

Now Reading:

بھارت میں حالیہ حجاب پابندی نے نئے تنازع کو جنم دی دیا، حکومت اور اپوزیشن میں تقرار
بھارت میں حالیہ حجاب پابندی نے نئے تنازع کو جنم دی دیا، حکومت اور اپوزیشن میں تقرار

بھارت میں حالیہ حجاب پابندی نے نئے تنازع کو جنم دی دیا، حکومت اور اپوزیشن میں تقرار

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے تنازع پر اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران لوک سبھا سے واک آؤٹ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس میں حکومتی وزیر کا کہنا تھا کہ طلباء کو ڈریس کوڈ کی پابندی کرنی چاہئیے۔ تمام طلباء کو اسکولوں و انتظامیہ کی طرف سے تجویز کردہ ڈریس کوڈ پرعمل کرنا چاہئیے۔

Advertisement

حکومتی وزیر کے جواب میں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دنیا کا ایک سیکولر ملک مانے جانے والے ہمارے ملک میں حجاب پہننا جرم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مذہب کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی ثقافت، اپنی روایات کو بغیر پابندی کے جاری رکھیں لیکن اب ملک میں ہماری مسلم آبادی کی بہنوں پر اخلاقی پولیسنگ کیوں کی جا رہی ہے؟

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں کو حجاب کے تنازع کے پیش نظر تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب آج بھارت میں حجاب کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے دباؤ میں آکر سماعت کو سہ پہر تک ملتوی کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر کشیدگی برقرار ہے۔

اس دوران بھارتی ریاست کرناٹک کے ہائی کورٹ نے حجاب کیس کی سماعت کو بدھ کی سہہ پہر تک ملتوی کردیا ہے۔

Advertisement

جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ کی سربراہی میں سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ درخواست میں یونیورسٹی و کالج کے طلبا و دیگر کی جانب سے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ نے اس دوران طلبہ برادری سے امن برقرار رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر