Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیورز کورونا پابندیوں کیخلاف سراپا احتجاج

Now Reading:

کینیڈا کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیورز کورونا پابندیوں کیخلاف سراپا احتجاج

کینیڈا کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیورزکورونا پابندیوں کے خلاف سراپا احتجاج  ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹرک ڈرائیورز نے بھی کینیڈا میں جاری ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کی طرز پرآزادی کارواں کا آغاز کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں ٹرک ڈرائیورز ماسک اورویکسین کی لازمی شرط  کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ٹرک ڈرائیورز نے دارالحکومت ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اطراف کی سڑکوں سمیت دیگرشاہراہوں کوبند کردیا ہے۔

ٹرک ڈرائیورز نے کورونا سے متعلق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پالیسیوں کوانتہائی سخت قراردیتے ہوئے کورونا کی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں  بھی کورونا پابندیوں کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال  جاری ہے۔

دو روز قبل دارالحکومت اوٹاوا  میں ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

اوٹاوا کے مئیرنے اپنے بیان میں کہا  تھا کہ صورتحال مکمل طورپرقابو سے باہرہے اورمظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہوگئی ہے، مظاہرین شہریوں کی سلامتی کے  لیے خطرہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر