Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ اُنکے گھبرانے کے دن قریب آ گئے ہیں’

Now Reading:

‘عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ اُنکے گھبرانے کے دن قریب آ گئے ہیں’
عمران خان

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ اُن کے گھبرانے اور عوام کے سکون کے دن قریب آ گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی حالیہ تقریر کو عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا اعلان قرار دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی تقریر دراصل نوکری کی ایکسٹینشن کے لئے ترلے اور منتیں تھیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہےکہ عمران صاحب آپ کے گھر کی کرپشن کےاعمال نامے جلد عوام کے سامنے آنے والے ہیں،عمران صاحب اور ان کے ٹاوٹوں کی چوریاں اور لوٹ مار سامنے آچکی ہے، اب ان مقدمات کی سماعت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ وفاق اور پنجاب میں عمران صاحب نے بھتہ خوری کا جو بازار گرم کیا ہوا ہے، اب اس کا حساب دینا ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: تین سال سے سن رہا ہوں کہ میں آج گیا، کل گیا، انھیں صرف میرا خوف، عمران خان

مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کےلئے آپ جیسے ڈاکو اور مافیاز کی سرپرست کو سزا ملنے کا وقت آگیا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ جاری کردیا ہے، اسے پڑھیں اور شرم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر