Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں میڈیا بہت آزاد ہے مگر فیک نیوز سے گریز کرنا چاہیے، فواد چوہدری

Now Reading:

پاکستان میں میڈیا بہت آزاد ہے مگر فیک نیوز سے گریز کرنا چاہیے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا بہت آزاد ہے مگر فیک نیوز سے گریزکرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پشاور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا بہت آزاد ہے ، رپورٹنگ میں فیک نیوز سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے صحافی  برادری بھی  متاثر ہوئی ، 40 فیصد فائدہ حاصل کرنے والے ادارے  تنخواہیں نہیں بڑھا رہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2006 تک پاکستان نے 6 ٹریلین  قرضہ لیا ، قرض اتارنے کے لیے سستے  قرضے لینے پڑتے ہیں ، 6 ٹریلین قرضے سے پاکستان کا سارا اسٹریکچر کھڑا ہوا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ صحافی کی ذمہ داری ہے کہ اصل حقائق پیش کرے ، پاکستان میں پریس بہت آزاد ہے ، پشاور پریس کلب واحد پریس کلب ہے جہاں خودکش حملہ ہوا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بہت ساری صحافتی تنظیمیں ہیں جن کو مالکان نے بنایا ، میڈیا انڈسٹری نے 40 فیصد منافع کمایا ، منافع بڑھنے کے باوجود صحافیوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں ، 1947 سے 2008 تک چھ ٹریلین جبکہ 2009 سے 2018 تک 23 ٹریلین کا قرضہ لیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے دو پارٹی پولیٹیکل سسٹم کا خاتمہ کیا ، ساڑھے تین برس میں زراعت کو کھڑا کیا، اب روئی کو اٹھا رہے ہیں ، دنیا میں کورونا سے مقابلہ کر کے پہلے اس وباء سے نکلنے والا ملک پاکستان ہے۔

   وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ کبھی ہم نے تصادم کی سیاست نہیں کی ، تمام ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ، حکومت کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بندہ اپنے مفاد کی سیاست کرتا ہے ، آپ دیکھیں گے کہ تحریک انصاف میں آنے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی ، فیصل واوڈا نااہلی کے خلاف دیگر آپشنز استعمال کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر